قریشی کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ~ The News Time

Tuesday, 15 November 2011

قریشی کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول


اسلام آباد: گزشتہ روز مستعفیٰ ہونے والے ممبر قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مل گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کی منظوری اسپیکر قومی اسمبلی دیں گی جس کے بعد استعفی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیاجائےگا۔
واضع رہے گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے صدر آصف علی زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے کہاکہ تھا کہ اب وہ مزید زرداری لیگ کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیوں کہ زرداری نے محترمہ کے مشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment