کشمیریوں کا یوم سیاہ آج ~ The News Time

Wednesday, 26 October 2011

کشمیریوں کا یوم سیاہ آج


سرینگر: دنیا بھر میں آباد کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دلانے کے لیے آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔
کشمیریوں کے مطابق27 اکتوبر 1947ءکو بھارتی فوجوں نے تقسیم برصغیر ہند کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی ریاست پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔
مظفر آباد، جموں و آزاد کشمیر کے علاقوں اور دنیا بھر میں آباد کشمیریوں کی جانب سے بھارتی غاصبانہ قبضہ سے آزادی کے حصول کے لیے یوم سیاہ کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ان ریلیوں کے ذریعہ کشمیری اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر عالمی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل کا مطالبہ کریں گے۔
دوسری جانب بدھ کو بھی سرینگر کے علاقے اننت ناگ کی مصروف ترین مارکیٹ میں گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جو ظاہری طور پر پولیس گاڑی کو نشانہ بنانے کی غرض سے کیا گیا تاہم یہ نشانے سے خطا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایک روز قبل سرینگر اور جنوبی کشمیر میں مجاہدین کی جانب سے پے در پے چار گرنیڈ حملوں میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ کشمیریوں کی سب سے بڑی مسلح مزاحمتی گروپ حزب المجاہدین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایک بڑی کارروائی بھی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں  بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ گرنیڈ حملے کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ 2مجاہدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت بلال احمد میر اور جاوید احمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔
سوپور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان مجاہدین کے قبضے سے کورٹ روڈ پر قائم چیک پوائنٹ سے ضبط کیے گئے 2گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment