The News Time: showbiz
Showing posts with label showbiz. Show all posts
Showing posts with label showbiz. Show all posts

Wednesday, 16 November 2011

ریما کو شادی پر BMW کا تحفہ

لاہور: لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما خان کے ہونے والے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے انہیں شادی پر BMW سیون سیریز اور ہیرے کی انگوٹھی جب کہ ساس نے خوبصورت بنگلہ تحفے میں دیا ہے۔
ریما خان کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والے سسرال میں تمام لوگ پڑھے لکھے اور بردبار ہیں۔ ریما کی نند اور دیور ڈاکٹر جب کہ جیٹھ شپ منٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
ریما کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا زیادہ وقت شوہر کے ساتھ ہی گزاریں گی اگر انہیں کام کرنے کی اجازت دی گئی تو صرف پروڈکشن پر ہی اپنی نگاہیں مرکوز رکھوں گی اداکاری نہیں کروں گی۔
ریما کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس وقت ریما کی فیملی ڈاکٹر طارق شہاب کے گھر پر مقیم ہے جب کہ ڈاکٹر طارق شہاب کی فیملی ہوٹل منتقل ہوگئی ہے۔
واضح رہے ریما خان کا نکاح دل کے ماہر ڈاکٹر طارق شہاب سے 17 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر امریکی ریاست روجینا میں ہوگا جب کہ رخصتی 18 نومبر کو ہوگی۔

Tuesday, 15 November 2011

Breaking News


اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما کا نکاح آج ڈاکٹر طارق شہاب سے ورجینیا میں ہوگیاہے،ذرائع کے مطابق نکاح ورجینیا کی مقامی عدالت میں امریکی قوانین کے تحت ہوا ہے ۔جبکہ رخصتی اٹھارہ نومبر کو ہو گی،نکاح سے قبل اداکارہ ریما کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی شادی ایک تعلیم یافتہ اور معزز گھرانے میں ہو رہی ہے،

’مہر اور کاشف ایک ہوگئے‘


اسلام آباد: پاکستان کے معروف اینکرپرسن کاشف عباسی اور مہر بخاری بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔
کاشف عباسی کے قریبی دوستوں کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب خاص دوستوں اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں ہوئی جب کہ ان کا نکاح کاظم نقوی نے پڑھایا۔
کاشف عباسی نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز اخبار سے کیا جب کہ پاکستان کے نجی ٹیلی وژن اے آر وائی سے شاہد مسعود کے چلے جانےکے بعد انہوں نے مذکورہ چینل کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دیا اور رواں برس بہترین اینکر پرسن کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستانی سیاست دانوں کے درمیان ہونے والے دلچسپ مباحثوں میں سے بڑا حصہ کاشف عباسی کے پروگرام کی زینت بنے جب کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے لندن میں رہائش پذیر قائد الطاف حسین کی جانب سے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو لکھے جانے والے مبینہ خط کو منظر عام پر لانے کا کارنامہ بھی یہی انجام دے چکے ہیں۔
جب کہ مہر بخاری نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز پاکستان کے نجی ٹیلی وژن سماء سے کیا، منہ پھٹ اینکر پرسن ہونے کی وجہ سے پاکستانی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، وہ اب دنیا نیوز پر کراس فائر کے نام سے پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔
ایک سروے کے مطابق موجودہ خاتون اینکرپرسن میں مہر بخاری سب سے مقبول تصور کی جاتی ہیں۔

Monday, 14 November 2011

ادکارہ ریما کی شادی 18نومبر کو


ورجینیا: پاکستان کی معروف فلم اسٹار اداکارہ ریما 18نومبر کو ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
 نمائندے کے مطابق اداکارہ ریما اور ڈاکٹرطارق شہاب کے نکاح کا دعوت نامہ ڈاکٹر اکمل خان کی جانب سے مخصوص لوگوں کو جاری کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دعوت نامے میں دلہن کا نام نہیں لکھا گیا، ڈاکٹر طارق شہاب کے قریبی ذرائع نے مذکوہ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریما اور طارق شہاب کا تقریب نکاح واشنگٹن کے قریبی ریاست ورجینیا کے ایک ہوٹل میں 18نومبر کو جمعہ کی شام رکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں شریک افراد کو اس بات کا خصوصی طور پر پابند کیا گیا ہے کہ وہ کیمرے نہ لائیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں خاندانوں کی رضا مندی کے بعد شادی طے پائی ہے تاہم ایک جانب سے اسے خفیہ رکھنے پر اصرار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق شہاب کارڈیا لوجسٹ ہیں اور کراچی میں واقع ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علم رہنما رہ چکے ہیں اور اس وقت ورجینیا میں مقیم اور وہی اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں، طارق شہاب طلاق یافتہ ہیں اور ریما کے ساتھ ان کی یہ دوسری شادی ہے۔
پاکستانی فلم اسٹار ریما اور ڈاکٹر طارق کا افیئر طویل عرصے سے چل رہا تھا، اب سے 6ماہ قبل بھی ایک امریکی اخبار نے ان دونوں کی شادی ہونے سے متعلق خبر دی تھی تاہم ان کے خاندان والوں نے اس اطلاع کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

Saturday, 29 October 2011

Drama Festival concludes at Rawalpindi Arts Council


ISLAMABAD - The two-day drama festival and declamation contest among college and university students of the twin cities concluded here on Friday. The event was arranged by the Rawalpindi Arts Council (RAC).
The students overwhelmingly participated in the contest with a message of hope, patience and love for their country.
The students of the Quaid-e-Azam University (QAU) clinched the first position in the festival while students from the Islamabad Model College for Women and Government Post Graduate College for Women jointly bagged the second position. The students from the Government College for Women Zafar-ul-Haq Road, however, got the third position.
Students on the occasion were also given individual awards. Hadi from QAU was selected as best actress for her performance in the drama festival while the supporting actress award was given to Shiza Pasha of the Islamabad Post Graduate College for Women. 
Similarly, best director award was given to Raeel of Government Post Graduate College for Women and best script award went to Saqib Ali for a drama on dengue. The students were also awarded participation certificates by the RAC.
Earlier, two dramas were staged on Friday. The students of Government College for Women Zafar-ul-Haq Road staged “Ishtabah-i-Nazar” while the students of Government Post Graduate College Satellite Town presented drama “Paivand”.
Renowned social worker Ayesha Ejaz Bhutta was the chief guest who gave away awards to the winners. 
Talking to the media later, she said the Rawalpindi Arts Council had provided a wonderful platform to the young artists. 
RAC Resident Director Waqar Ahmed said the council was always open for cultural activities.

Saturday, 22 October 2011

آشا بھوسلےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ


ممبئی : بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
آشا بھونسلے نے دنیا میں سب سے زیادہ اسٹوڈیو ریکارڈنگ کرانے والی گلوکارہ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
لندن میں منعقد ہونے والی ایشین ایوارڈز کی تقریب میں آشا بھوسلے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر بھارتی گلوکارہ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ 1947ءسے گلوکاری کے میدان میں سرگرم عمل آشا بھوسلے نے 20 سے زائد زبانوں میں 11 ہزار گیت ریکارڈ کرائے ہیں۔

Friday, 21 October 2011

ویناملک ’جسم فروش‘ کے روپ میں


ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے  شو ’بگ باس 4‘ اور ایک آئٹم سانگ  کی وجہ سے پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے بالی وڈ کی ایک فلم میں جسم فروش لڑکی کا کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا ملک  نئی فلم ”زندگی ففٹی 50“ میں اپنے خاندان کی کفالت کے لیے جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے کردار ’مادھوری‘ کے روپ میں نظر آئیں گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وینا ے مادھوری کے کردار کو اپنی زندگی کے کافی قریب ترین قرار دیا ہے ۔
وینا کا کہنا ہے کہ سیکس ورکرز کی زندگی کے بارے  بھارت اور پاکستان سمیت پورے ایشیا میں کوئی نہیں سوچتا  ہے۔
وینا ملک نے فلم میں اپنے کردار کو حقیقت کے قریب ترین  رکھنے کے لیے مختلف جسم فروش لڑکیوں کے ساتھ وقت بھی گزار کر ان کی زندگی کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔