لاہور: لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریما خان کے ہونے والے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے انہیں شادی پر BMW سیون سیریز اور ہیرے کی انگوٹھی جب کہ ساس نے خوبصورت بنگلہ تحفے میں دیا ہے۔
ریما خان کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والے سسرال میں تمام لوگ پڑھے لکھے اور بردبار ہیں۔ ریما کی نند اور دیور ڈاکٹر جب کہ جیٹھ شپ منٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
ریما کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنا زیادہ وقت شوہر کے ساتھ ہی گزاریں گی اگر انہیں کام کرنے کی اجازت دی گئی تو صرف پروڈکشن پر ہی اپنی نگاہیں مرکوز رکھوں گی اداکاری نہیں کروں گی۔
ریما کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس وقت ریما کی فیملی ڈاکٹر طارق شہاب کے گھر پر مقیم ہے جب کہ ڈاکٹر طارق شہاب کی فیملی ہوٹل منتقل ہوگئی ہے۔
واضح رہے ریما خان کا نکاح دل کے ماہر ڈاکٹر طارق شہاب سے 17 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر امریکی ریاست روجینا میں ہوگا جب کہ رخصتی 18 نومبر کو ہوگی۔




0 comments:
Post a Comment