کابل : پاکستان اور امریکہ کی افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ طور پر ایک مربوط کارروائی شروع کریں گی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ کے دوران یہ کہنا کہ امریکہ پاکستانی سرزمین پر حملے سے قبل 10 بار سوچے گا، یا ہم عراق یا افغانستان نہیں، درحقیقت پاکستانی عوام کو مطمئن کرنے اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے امریکی مطالبات پر سر تسلیم خم کرنے کی کوششوں کو چھپانا ہے۔
افغان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں سرحد کے دونوں اطراف حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ان کے مطابق اس آپریشن کا مقصد دونوں ممالک کی سرحدوں کے مشتبہ علاقوں کو صاف کرنا ہے، کیونکہ یہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کی سیکیورٹی کے لئے مسائل کا سبب ہیں۔
ان کے مطابق ہمارا پاکستان سے رابطہ ہے اور ہم اس وقت اپنی طرف کے علاقوں میں آپریشن میں مصروف ہیں۔