پاک فوج امن عمل میں شریک،منموہن ~ The News Time

Saturday, 12 November 2011

پاک فوج امن عمل میں شریک،منموہن


نئی دہلی :  بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کے خلاف مؤثرکارروائی نہیں ہوجاتی اسلام آباد جاؤں گا ۔
سارک سربراہ کانفرنس سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف عملی اقدامات تک بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی، پاکستان دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے تحت استعمال نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومت کے ہاتھ مضبوط کرناچاہتے ہیں،پاک بھارت امن عمل میں کسی ایک شخصیت پرانحصارنہیں کررہے۔
بھارتی وزیراعظم نے دعوی کیا کہ پاک بھارت امن عمل میں پاک فوج بھی ساتھ ہے ، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ دنوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات بہت جلد بحال ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment