The News Time: Breaking News
Showing posts with label Breaking News. Show all posts
Showing posts with label Breaking News. Show all posts

Monday, 14 November 2011

Breaking News


سلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی رکنیت اور ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج پیپلز پارٹی سے 2 دہائیوں کا تعلق ختم کر رہا ہوں۔  پرانے رشتے ختم کرنا آسان نہیں ہے لیکن میں آج زرداری لیگ کو چھوڑنے کا اعلان کررہاہوں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران صدر زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ پیپلز پارٹی اب پیپلز پارٹی نہیں رہی زرداری لیگ بن چکی ہے، صدر زرداری بے نظیر کے مشن سے ہٹ چکے ہین اور انہوں محترمہ کا مشن ان کے ساتھ ہی دفن کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پرویز مشرف کی جانب سے کروائے جانے والے ریفرنڈم کے وقت واحد ضلع ناظم تھا جس نے مشرف کا استقبال نہیں کیا اور استعفیٰ دیا لیکن اس وقت صدر محترم آصف علی زرداری کی ہمشیراہ فریال تالپور بھی ناظمہ تھیں انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج گیلانی کابینہ میں وہ لوگ شامل ہیں جو لوگ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مخالف تھے، آج وہ زرداری صاحب کے ساتھ ہیں جنہوں نے محترمہ کو دھوکہ دیا، زرداری صاحب ان سے وفا کے تقاضے کیسے کررہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کرنا میثاق جمہوریت کی نفی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے کچھ دوست کہتے ہیں کہ میں وزارت چلے جانے پر پیپلز پارٹی سے ناراض ہوں، سچ تو یہ ہے کہ میں نے خود منع کیا تھا کہ مجھے وزیر نہ بنایا جائے لیکن وزارت خارجہ صدر آصف علی زرداری کے اصرار پر قبول کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ کون درست ہے۔ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔

Sunday, 13 November 2011

Police allegedly cut throat of accused


MUZAFFARGARH: Police in Muzaffargarh allegedly tried to cut throat of an accused held by them Monday, Geo News reported. The accused has been shifted to Nishtar Hospital for treatment.
The accused victim, Ghulam Abbas is currently facing kidnapping charges and was arrested by police five days ago. As a torture attempt, police allegedly tried to slit his throat with a sharp instrument during custody.
Abbas was taken to hospital in critical condition where his family members accused Sub Inspector Afzal of taking bribe from the other party and torturing Abbas.

Thursday, 3 November 2011

Breaking News


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم کے حملہ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
نمائندے کے مطابق دستی بم سے حملہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں جوے کے اڈے پر ہوا  جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنیہں  تشویش ناک حالت میں لیاری سے متصل سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
جوے پر حملہ نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے کیا جو دستی بم پھینکنے کے بعد موقعہ سے فرار ہوگئے۔

Friday, 28 October 2011

راڈار پر نظر نہ آنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E_Paper/29-10-2011/Lahore/P1-12_12.gif

Thursday, 27 October 2011

سعودی عرب میں6 نومبرکوعید


ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق حجاج کرام 5 نومبر کو وقوف عرفہ اور دیگر مناسک حج ادا کریں گے جب کہ عیدالاضحیٰ اور قربابی 6 نومبر کو ہوگی۔
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق ھجری سال کے 1432 کے ذی الحج کی آج پہلی تاریخ ہے۔
بیان کے مطابق سعودی قضاة اور ماہرین موسمیات پر مشتمل رویت ہلال کمیٹی نے تمام علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کی وصولی اور ان کی پوری تحقیق کے بعد نئے اسلامی مہینے کا اعلان کیا ہے۔
حجاج کرام 5 نومبر بروز ہفتہ وقوف عرفہ اور دیگر مناسک ادا کریں گے جب کہ 6 نومبر بروز اتوارعیدالاضحی منائی جائے گی اور فرزندان توحید قربانی ادا کریں گے۔

Breaking News









Imran Khan Chairman Pakistan Tahreek-e-insaf ask for Help to enhance  political activities in Pakistan  from jamima Khan.

Breaking News

A new FIR register against the MNA Anjum Aqeel of Pakistan Muslim League (N) in Golra More Police Station

Wednesday, 26 October 2011

Breaking News

Hawwa’s daughter insecure everywhere; Lawyer’s oppression against female client; married girl endeavors to commit suicide in Sialkot.

Breaking News

A Blast reported in Landi Kotal Bazar of Khayber agency