سعودی عرب میں6 نومبرکوعید ~ The News Time

Thursday, 27 October 2011

سعودی عرب میں6 نومبرکوعید


ریاض: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق حجاج کرام 5 نومبر کو وقوف عرفہ اور دیگر مناسک حج ادا کریں گے جب کہ عیدالاضحیٰ اور قربابی 6 نومبر کو ہوگی۔
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق ھجری سال کے 1432 کے ذی الحج کی آج پہلی تاریخ ہے۔
بیان کے مطابق سعودی قضاة اور ماہرین موسمیات پر مشتمل رویت ہلال کمیٹی نے تمام علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کی وصولی اور ان کی پوری تحقیق کے بعد نئے اسلامی مہینے کا اعلان کیا ہے۔
حجاج کرام 5 نومبر بروز ہفتہ وقوف عرفہ اور دیگر مناسک ادا کریں گے جب کہ 6 نومبر بروز اتوارعیدالاضحی منائی جائے گی اور فرزندان توحید قربانی ادا کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment