لاڑکانہ، پولیس کی کاروائی 7ملزمان گرفتار ~ The News Time

Friday 21 October 2011

لاڑکانہ، پولیس کی کاروائی 7ملزمان گرفتار

لاڑکانہ: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کرکے ایک کلوچرس اور چھینی گئی تین موٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں۔

ڈی ایس پی سول لائن محمد امین کھوسو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے خفیہ اطلاع پر مارکیٹ تھانے کی پولیس نے ایس ایچ او وحید ابڑو کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بابو لغاری، منور لغاری سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ ان کے قبضے سے ایک کلو چرس سمیت چھینی گئی تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔
محمد امین کھوسو نے کہاکہ گرفتار ملزمان لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں انتہائی سرگرم تھے گرفتار ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ملزمان موٹر سائیکلیں چھین کر انہیں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کرتے جب کہ بلوچستان سے چرس اندرون سندھ لاکر فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ ملزمان کی گرفتاری لاڑکانہ پولیس کی بہترین کارگردی ہے جس سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی واقع ہو گی۔

0 comments:

Post a Comment