پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل ~ The News Time

Friday 21 October 2011

پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل


اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 231 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر13 ارکین سینٹ، 103 اراکین قومی اسمبلی جب کہ 115 ممبرز صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
گوشوارے جمع نہ کروانے پر پنجاب اسمبلی کے 53، سندھ کے23، خیبر پختونخوا کے 26 جب کہ بلوچستان کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء سمیت کئی اہم اراکین کی رکنیت معطل کی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، وزیر بجلی پان نوید قمر، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر دفاع احمد مختار سمیت شیخ وقاص اکرم، انجم عقیل، طارق فضل چوہدری، خرم دستگیر، جمشید دستی، قدسیہ ارشد، خوش بخت شجاعت متعدد اراکین بھی شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment