چین سےمعاہدہ کیلئےریفرنڈم لازمی ~ The News Time

Friday 21 October 2011

چین سےمعاہدہ کیلئےریفرنڈم لازمی


تائپے: تائیوان کے صدر مابنگ جیو نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدے کے لئے ریفرنڈم کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ امن معاہدے سے قبل اس ایشو پر ہم پہلے ریفرنڈم کرائیں گے اور اگر ریفرنڈم کے ذریعے اس معاہدے کے لیے منظوری دی گئی تو ہم مستقبل میں چین کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر یں گے۔
واضح رہے تائیوان کے صدر کی جانب سے یہ بیان چین کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے گزشتہ ہفتے ایک جانب سے امن معاہدے کی تجویز پر غور کرنے کے مؤقف کے بعد سامنے آیا ہے۔
دریں اثنا تائیوان کی اپوزیشن جماعت نے صدر کی امن معاہدے کی تجویز کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

0 comments:

Post a Comment