ڈینگی برادران اپنے اثاثے سامنےلائیں، عمران ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

ڈینگی برادران اپنے اثاثے سامنےلائیں، عمران


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہےکہ ڈینگی برادران اور ان کے بھائی آصف علی زرداری اپنے اثاثے عوام کے سامنے لائیں۔
پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے صدرمقام لاہور میں اسٹوڈینٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میرے تمام اثاثے پاکستان میں موجود ہیں اگر کسی خفیہ اثاثوں کا انکشاف ہوتو عوام لے لیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جو کرتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن والے پیچھے سے وہی کرتے ہیں۔ ہم نےسستی روٹی کی اسکیم شروع کی تو مسلم لیگ ن نے ہماری نقل کرتے ہوئے پنجاب میں سستی روٹی شروع کرکے 4 ارب روپے کا نقصان کردیا۔
ان کا کہناتھاکہ نوازشریف نے مانچسٹر میں نعرے لگائے تھے کہ ق لیگ والوں کو ن لیگ میں شامل نہیں کیاجائےگا لیکن تحریک انصاف کے انقلاب سے رائےونڈ میں خوف چھا گیا ہے اورخوف کے مارے وہ لٹیروں کو اپنے ساتھ ملارہے ہیں چوہدری شجاعت فون پاس رکھیں نواز شریف کا فون آنے والا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ 30 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونےوالے تاریخی جلسے میں یہ فیصلہ ہوجائےگا کہ عوام ڈینگی کے ساتھ ہے یا ہمارے اور اس دن جو بھی ہوگا اس سے پاکستان کی تاریخ بدل جائےگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ تمام آمروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے پر زرداری صاحب اس میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ صدر زرداری یہ نہ سمجھیں کہ تحریک انصاف سے صرف مسلم لیگ ن ٹوٹ رہی ہے بلکہ پیپلزپارٹی بھی ختم ہورہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment