کوئٹہ: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ اگرپیپلز پارٹی اجازت دے تو نواز شریف کی کرپشن کے تمام کیسز سامنے لے آؤں گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ساڑھے3 سال پہلے بھی بدامنی موجود تھی، پنجاب میں ڈینگی شدت اختیا کرچکا ہے اوراس کے خاتمے کےلئے جعلی اسپرے کرنے والے پیپلز پارٹی پرتنقید کررہے ہیں۔
رحمن ملک نے کہاکہ نواز شریف سیاست کریں مفاہمت کی پالیسی کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ تنقید کرو لیکن اپنی زبان درست کرو صدر آصف علی زرداری کا نام عزت سے لیں عوام ذوالفقارعلی بھٹو اور صدر زرداری سےپیار کرتے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ نعروں سے پیپلزپارٹی کو نہیں ہلایا جاسکتا نواز شریف ذاتیات پر نہ آئیں ہم ان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment