پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز پشاور سے110 کلومیٹر دور افغانستان میں تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت چارسدہ، لنڈی کوتل، مری خیل، بارافورٹ، شب قدر اور جالوزئی میں محسوس کئےگئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
0 comments:
Post a Comment