شریف برادران پنجابی عوام کاحق کھاگئے ~ The News Time

Wednesday, 19 October 2011

شریف برادران پنجابی عوام کاحق کھاگئے


سرگودھا: پاکستان پیپلز کے صوبائی صدرامتیاز صفدر وڑائچ نے کہاہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف پنجاب کی عوام کا حق کھا گئےہیں۔
پنجاب کے شہر سرگودھا میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بزدل ہیں ملک سے باہر جانے کےلئے رو رو کر معافیاں مانگتے رہےاور دوسری طرف پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔
انہوں نےکہاکہ ہم پنجاب میں ن لیگ کے مقابلے  کےلئے تیار ہیں آئندہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، ڈینگی کے سینکڑوں مریض حکومت پنجاب کو بددعائیں دے رہے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ چینی کی ملوں کے مالک ہونے کے باوجود پنجاب میں چینی مہنگی مل رہی ہے، گو زرداری گو تحریک چلانے والے مشرف کے خلاف تحریک چلاتے تو انہیں مانتا۔
اس ریلی سے پاکستان کے سابق وزیرقانون بابراعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں نے خضرآباد میں 80 مربع ایکٹر کے فارم کو کوڑیوں کے بھاؤ میں اپنے نام کرلیا ہے، میں عدلیہ کو خراج تحسین پیس کرتا ہوں کہ انہوں نے ہر معاملے میں سوموٹونوٹس لیا لیکن اس معاملے پر نہیں لیا۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں دن کو ڈاکو اور رات کو سرمایا داروں کا راج ہے۔ تخت پنجاب کے حکم پر قتل، ڈکیتی کے مقدمات درج نہیں کئے جارہے  پولیس والے سن لیں وہ سرکار کے ملازم ہیں  پنجاب حکومت کے نہیں۔

0 comments:

Post a Comment