’پنجاب میں لوٹ مارکو بےنقاب کریں گے‘ ~ The News Time

Friday 21 October 2011

’پنجاب میں لوٹ مارکو بےنقاب کریں گے‘


لاہور: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہاہےکہ 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونےوالے جلسے میں پنجاب حکومت کی من مانیاں سامنے لائیں گے۔
پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کی دارالحکومت لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہےکہ پنجاب میں لوٹ مار کی دوڑ لگی ہوئی ہےپیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم میں حکومت کے کردار کو بے نقاب کرے گی۔ لاہور میں ڈینگی ریلی کےلئے حکومت تمام وسائل خرچ کر رہی ہے اور ڈینگی ریلی پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
بابر اعوان نے کہاہےکہ لاہو رمیں سرکاری گاڑیوں میں بھر کر بینر لگائے جارہےہیں، ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز کی ڈیوٹیاں لگ رہی ہیں۔ سرکاری مال کے خرچ کرنے پر قوم کو سو موٹو ایکشن کا انتظار ہے۔
پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرے ہوئے انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو ہمارے اصل لیڈر ہیں اور ہمارے کارکن اثاثہ ہیں پارٹی کی اصل لیڈر شپ بھی کارکنوں کے ہاتھ ہے۔

0 comments:

Post a Comment