’شہباز شریف افسران کےہاتھوں میں نہ کھیلیں‘ ~ The News Time

Friday 21 October 2011

’شہباز شریف افسران کےہاتھوں میں نہ کھیلیں‘


لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری افسروں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں عوام ڈینگی اسپرے کے بارے جاننا چاہتے ہیں انہیں تمام معلومات فراہم کی جائیں۔
اعجاز احمد نے ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ڈینگی اسپرے کے معیار، خریدار اور فراہم کرنے والوں کے بارے میں تفصیلی انکوائری کو کس کے کہنے پر صرف اس کا معیار چیک کرنے تک محدود کیا گیا۔ جس عدالت کو بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری نے ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس جواب جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئےکہاکہ کیوں نہ ڈینگی اسپرے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا جائے۔ جس پر سرکاری وکیل نے عدالت سے پیر تک کی مہلت طلب کی۔
ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران سیکرٹری صحت جہانزیب خان اور ڈی سی او لاہور احد چیمہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment