پاک افغان سرحد پر ناٹو کا آپریشن مکمل ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

پاک افغان سرحد پر ناٹو کا آپریشن مکمل


کابل: مشرقی افغانستان میں ناٹو کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف شروع  کئے جانےوالا آپریشن مکمل کرلیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق کے ناٹو فورسز نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جمعہ کے روز آپرشن شروع کیاتھا اور آج صبع آپریشن مکمل کرکے علاقے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
پاک افغان سرحدی علاقوں میں ناٹو اور افغانستان کی فوج نے مشترکہ آپریشن ہیلی کاپٹرز کی مدد سے مکمل کیا جس میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے آپریشن کے دوران پاکستان کو افغانستان سے ملانےوالی شاہرہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا تھا تاہم آپریشن کے بعد شاہراہ کو کھول دیاگیاہے۔

0 comments:

Post a Comment