’تاجروں، صنعتکاروں کیلئےکوئی خوشخبری نہیں‘: سلمان صدیقی ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

’تاجروں، صنعتکاروں کیلئےکوئی خوشخبری نہیں‘: سلمان صدیقی


سلام آباد: پاکستان فیڈرل بیورو آف ریونیو کے چیئرمین سلمان صدیقی نے کہاہےکہ میرے پاس تاجروں، صنعتکاروں کےلئے کوئی خوشخبری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان  اس  وقت شدید مالی بحران کا شکارہے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے 600 ارب کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قرضہ لینا ہماری مجبوری ہے قرضہ دینا آئی ایم ایف کی مجبوری نہیں۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 2010ء کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاہدے پر مکمل عمل شروع ہوگیا ہےجب کہ ناٹو کے افغانستان جانےوالے 29 ہزار کنٹینر غائب ہوئے ان کی تحقیقات جاری ہیں۔

0 comments:

Post a Comment