نیویارک : امریکہ میں جاری اقتصادی کساد بازاری کے باعث مزید 4 بینک بند کر دیئے گئے ہیں۔
رواں سال مالی بحران کے باعث بندش کا شکار ہونے والے امریکی بینکوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں بینکنگ سیکٹر شدید بدحالی کا شکار ہے اور اب کولوراڈو کمیونٹی بینک، جارجیا کمیونٹی بینک، ڈکوٹا فرسٹ بینک اور فلوریڈا کا فرسٹ ہاربر بینک بند ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس عالمی کساد بازاری کے باعث امریکہ میں 157 بینک بند ہوگئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment