طلبا مظاہرے ، جوڈیشل انکوائری کا حکم ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

طلبا مظاہرے ، جوڈیشل انکوائری کا حکم


لاہور: پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے   صوبہ کے مختلف شہروں میں طلبہ و طالبات کے پرُتشدد مظاہروں  پر کمیشن  کی تشکیل کے لیے  چیف جسٹس ہا ئی کورٹ کو خط دیا لکھا ہے۔
شہباز شریف نے لاہور ہائی کورٹ میں اس  حوالے سے درخواست  دائر کی ہے جس میں واقع کی انکوائری  کے لیے کمیشن بنانے کا کہا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث زمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت  کاروائی کی جائیگی اور زمہ داروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔
وزیراعلی نے یقین دلایا کہ کسی بھی طالب علم کا مستقبل جائع نہیں ہونے دیں گےانہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

0 comments:

Post a Comment