لاہور سے نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق گیارہویں کے نتائج میں سنگین غلطیوں اور بے ضابطگیوں پر طلبہ و طالبات کے شدید احتجاج کے بعدلاہور، فیصل آباد، ملتان اور گجرانوالہ بورڈ نے انٹر پارٹ ون کے رزلٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔
لاہور میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ طلباء گیارہویں کے نتائج سے مطمئن نہیں تھے اور آن لائن سسٹم کےملازمین تربیت یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے رزلٹ میں غلطیاں ہوئیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ آن لائن سسٹم میں طلباء کی سہولت کے لیے بنایا گیا ہے اگلے سال بھی اسی سسٹم کے تحت نتائج جاری کیے جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment