لاہور: پاکستان کے سابق وزیر قانون نے کہا ہےکہ نوازشریف واپس آئیں اور اپنے بھائی کے خلاف طلباء کے احتجاج میں شامل ہوجائیں۔ احتجاج کرنے کےلئے پنجاب سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہے۔
پاکستانی صوبے پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہو میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوجرانوالا میں 160 طالب علموں کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں اگر انہیں کل تک رہا نہیں کیا گیا توخود ملنےجاؤں گا پھر ذمہ داری ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ پولیس لوگوں کے گھروں میں گھس رہی ہے اس پر ازخود نوٹس لیاجاناچاہئے۔ لوگ ون مین شو سے تنگ آگئےہیں پنجاب میں ماؤں بہنوں کو لاٹھیوں سے ماراجارہاہے۔
چیئرمین نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاہے کہ شریف برادران کو آج بھی احتساب کےلئے پورے پاکستان میں سیف الرحمن ہی نظر آتا ہے۔
مونس الہٰی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ مونس کے خلاف مقدمہ شریف برادران کی ساست کا سیاہ باب تھا اس مقدمے میں کامیابی ق لیگ کی اخلاقی اخلاقی فتح ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کا اتحاد مستقبل میں بھی رہے گا دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی۔ ہماری وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment