اسلام آباد: پاکستان کے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثاراحمد نے چیئرمین نیب کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
چوہدری نثار کی جانب سےدائر تقری کے خلاف درخواست آرٹیکل 184 تھری کے تحت 17 نکات پرمشتمل ہے۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لئےآئنی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا جو سپریم کورٹ کے احکات کے خلاف ہے۔
چوہدری نثار کی دائر کردہ درخواست کے مطابق حکومت نے تقری کے لئے لیڈر اپوزیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درکارمشاورت نہیں کی۔
درخواست گزار نے یہ بھی کہاہےکہ اس وقت صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات زیرالتوا ہیں اوریہ درست نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی سے چیئرمین کی تقرری کریں، ان کی تقرری کو سرے سےکالعدم قرار دیاجائے۔
چوہدری نثار نے کہاہےکہ جب تک سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ نہیں کرتی چیئرمین نیب کو کام کرنے سے روکا جائے۔
0 comments:
Post a Comment