امریکہ یا بھارت سے جنگ ہوئی تو پاکستان کاساتھ دیں گے :حامد کرزئی ~ The News Time

Saturday, 22 October 2011

امریکہ یا بھارت سے جنگ ہوئی تو پاکستان کاساتھ دیں گے :حامد کرزئی

کابل: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہاہےکہ اگر پاکستان کی امریکہ یا بھارت سے جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
پاکستان کے نجی ٹیلی وژن جیو کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر نے کہاکہ اگر پاکستان پر کوئی حملہ کرے اور پاکستان کو افغانستان کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہم ہر مدد کو تیار رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہو یا بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا۔ پاکستان افغانستان کا بھائی ہےاور ہم اپنے بھائی کو کبھی دھوکہ نہیں دے سکتے۔
افغانستان کے سابق صدر پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل سے حوالے متعلق بات کرے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان پر الزام نہیں لگایا تھا صرف یہ کہاتھاکہ قاتل پاکستان سے آئے تھے۔ سابق صدر کی ہلاکت کی وجہ سے نقصان پاکستان کو بھی ہوا ہے۔

0 comments:

Post a Comment