بہاولپور:بم پھٹنےسے3چرواہےہلاک ~ The News Time

Saturday, 29 October 2011

بہاولپور:بم پھٹنےسے3چرواہےہلاک


بہاولپور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں چولستان کے علاقے میں ایک زمین میں دبا بم پھٹ جانے سے 3 کم سن چرواہے ہلاک ہوگئے ہیں۔
لاہور سے علی سلمان کے مطابق بہاولپور کے صحرا چولستان میں بنگلہ قاسم کے علاقے میں یہ تینوں چرواہے اپنی گائے اور بکریاں چراتے ہوئے اس علاقے میں چلے گئے جہاں فوج اپنی مشقیں کرتی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق جانور چراتے ہوئے ان کم سن بچوں نے زمین میں دبے ایک زندہ بم کو نکال کر اس سے کھیلنا شروع کردیا جو کچھ ہی دیر میں پھٹ گیا اور دھماکے کے نتیجے میں تینوں بچے ہلاک ہوگئے۔
بچوں کی عمریں 8 سے 11 برس کے درمیان تھیں۔بم اتنا زور دار تھا کہ چند گائیں اور بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔

0 comments:

Post a Comment