اسلام آباد : پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کوگرانانہیں چاہتے،ہماراہدف صدر آصف زرداری نہیں حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔
اسلام آباد میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ فوج کاسیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ صدر زرداری کو ہٹانا مقصد نہیں حکومت کی مجرمانہ بے حسی کے باعث سڑکوں پرآئے،حکومت کی ناقص کارکردگی اس کی عمرکاتعین کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، موجودہ حکومت کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لینے میں دشواری کا سامنا ہے، نہیں چاہتے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی تماشہ بنے، ہم نہیں چاہتے کہ پی اے سی سیاسی جنگ کا میدان بن جائے، پی اے سی کے 22 ہزار آڈٹ پیراز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سپریم کورٹ کے فیصلوں یا محتسب کے دفتر جیسا حال ہو جائے، تقریب کے اختتام پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پی اے سی کے اراکین کو شیلڈز دیں۔
0 comments:
Post a Comment