وانا: پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بعد قبائلیوں کی نقل مکانی سے خالی ہونے والے 80 فیصد علاقے کو شدت پسندوں سے صاف کردیا گیا ہے۔
یہ بات پشاور کے کور کمانڈر لفٹینٹ جنرل آصف یاسین ملک نے صحافیوں کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹکئی کے دورے کے دوران کہی۔
انہوں نےکہا کہ چترال، دیر، باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے ساتھ پاک افغان سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو دراندازی کی اجازت نہیں دی جائےگئی۔
یہ علاقہ ایف ار جنڈولہ کے قریب ہے جہاں 20 ہزار کے قریب محسود متاثرین اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔
ان کے مطابق نقل مکانی کرنے والے جو لوگ واپس آئے ہیں انہیں بھی کلئیر کردیا ہے گیا ہے اور ان میں کوئی شدت پسند موجود نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج قبائلی علاقوں میں اس وقت تک موجود رہے گی جب تک لوگوں میں احساس تحفظ پیدا نہیں ہو جاتا۔
0 comments:
Post a Comment