ملکی خود مختاری پر ڈکٹیشن قبول نہیں، شاہی سید ~ The News Time

Friday 21 October 2011

ملکی خود مختاری پر ڈکٹیشن قبول نہیں، شاہی سید


کراچی: وفاق اور صوبوں میں حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی  سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاک افواج کی صلاحیتوں پر مکمل ا عتماداور پاکستان پر بلا جوازتنقیدعالمی امن کےلئے نقصان دہ ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ملکی خود مختاری پر ڈکٹیشن قابل قبول نہیں ہے۔
شاہی سید نے کہا کہ ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا۔31 سال سے جاری جنگ کی بربادیوں پر اپنے خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے اوراپنی خامیوں اور کمزوریوں کو ملکی مفاد کے خاطر دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بااختیار اور مضبوط بنا کر ہی بیرونی خدشات اور تحفظات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ پاکستانی عوام کی بد قسمتی رہی ہے کہ جمہوریت کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا۔ ہمیشہ آمریت کےلئے راہ ہموار کی گئی، آمروں کے طویل ترین اقتداروں کو خاموشی سے برداشت کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹ کر آمروں نے ملکی مفاد کے برخلاف پالیساں بنائیں۔ جس کا خمیازہ آج پوری پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment