سالار پور : بھارت میں اس ہفتے کے آخر میں پہلی بین الاقوامی کار ریس کا انعقاد ہو رہا ہے مگر اس کا نتیجہ لاتعداد افراد کی بے گھری کی صورت میں نکلا ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سالار پور میں بننے والے اس ریس ٹریک میں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ٹریک ایسے بچوں سے بھرا ہوا ہے جن کا کہنا ہے کہ فارمولہ ون ریس کیا ہوتا ہے ہمیں معلوم نہیں، ہمیں تو بس یہ معلوم ہے کہ ہماری زمین کو ہتھیا لیا گیا ہے۔
بھارت میں ہونے والی اس ریس کو دیکھنے کے لئے ایک لاکھ تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔
لیڈی گاگا، بالی وڈ اور کرکٹ اسٹارز اور کار ریس کے ذریعے بھارت خود کو کامن ویلتھ گیمز کے بھیانک خواب سے نجات دلانا چاہتا ہے۔
اس بڑے ایونٹ پر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے ملکی حکمرانوں کی غلط ترجیحات کا پتا چلتا ہے جو اکثریتی عوام کے بھوکا ہونے کے باوجود اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
اس ریس کا سب سے سستا ٹکٹ بھی ڈھائی ہزار انڈین روپے کا ہے جو ایک صفائی کرنے والی کی ماہانہ تنخواہ کا نصف ہے۔
جبکہ مہنگے ترین ٹکٹ 2 لاکھ ڈالرز کے ہیں جو تقریباً سب فروخت ہوچکے ہیں۔
افسوس نام امر یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کی ساری توجہ اس وقت ریس کے گلیمر پر ہے اور وہ ان سینکڑوں افراد کو فراموش کرچکے ہیں جو اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment