افغانستان:27طالبان کی ہلاکت کا دعوی ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

افغانستان:27طالبان کی ہلاکت کا دعوی


کابل : جنگ زدہ ملک افغانستان میں اتحادی و افغان فورسز نے مشترکہ کارروائی میں 27 طالبان کو ہلاک 6 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق اتحادی و افغان افواج نے دارالحکومت کابل کے علاوہ صوبہ کنٹر، ننگرھار، کیپیا، قندوز اور قندھار میں مشترکہ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران طالبان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق اتحادی و افغان فورسز نے ملک بھر میں طالبان پر دبائو بڑھانے کے لئے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور گزشتہ ماہ اکتوبر سے شروع کیے گئے ان مشترکہ آپریشن میں اب تک 400 سے زائد طالبان ہلاک اور قریبا 580 کو گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال طالبان کے حملوں میں ہلاک ہونے والے غیرملکی فوجیوں کی تعداد 525 ہے جب کہ گزشتہ سال اتحادی افواج نے سب سے زیادہ خونی سال ثابت ہوا تھا جس میں 711 اتحادی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

0 comments:

Post a Comment