ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا،پنیٹا ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا،پنیٹا


واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران پر حملے سے عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی اس خطرہ کے پیش نظر تہران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ریاست کنکٹی کٹ سب میرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری تنازعہ کا معاملہ حل کرنے کے لیے حملے کے بجائے سفارت کاری سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکا کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء میں چین اور بھارت بھی ہمارے لیے خطرہ ہیں جن پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع کے ترجمان نے تقریب کے بعد وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیون پنیٹا نے چین اور بھارت کو فوجی حوالے سے خطرہ قرار نہیں دیا انہوں نے دوسرے  حوالے سے بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیون پنیٹا کے بیان کا ہرگز غلط مطلب نہیں لیا جانا چاہیے، امریکا چین اور بھارت سے تعلقات بہتری کی جانب لے جانا چاہتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment