حسین حقانی کااستعفی پاکستانی معاملہ،امریکا ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

حسین حقانی کااستعفی پاکستانی معاملہ،امریکا


واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر حسین کے استعفوں کی خبروں پر تبصرہ نہیں کرسکتے، یہ اسلام آباد حکومت کا معاملہ ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں کو معمول کی پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں ہونے والے لویہ جرگہ کو اہم سمجھتا ہے، افغانیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ کابل اور واشنگٹن کے تعلقات پر کھل کر بحث کریں۔
مارک ٹونر نے کہا کہ لویہ جرگہ ابھی جاری ہے کسی تبصرے سے پہلے اس کے نتائج کا انتظار کیا جانا چاہیے تاہم امریکا کو یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توثیق کردی جائے گی۔
علاوہ ازیں امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے اعلی امریکی عہداران سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں پاک امریکا کشیدگی اور مبینہ میمو کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

0 comments:

Post a Comment