آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کرنے والے کے خلاف مذمتی قرارد اد اسمبلی سے منظور ~ The News Time

Friday 18 November 2011

آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کرنے والے کے خلاف مذمتی قرارد اد اسمبلی سے منظور


کراچی :سندھ اسمبلی میں آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کرنے  والے  کے خلاف مذمتی قرارد اد  اسمبلی سے منظور کر تے ہوئے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
نمائندے کے مطابق جمعہ کو ہونے والے  سندھ اسمبلی کے  اجلاس میں   ایم کیو ایم کی  جانب سے   سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف  مذمتی قرارداد  لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
 قرارداد  میں ذوالفقار مرزا کا نام شامل کرنے پر پیپلز پارٹی کے بعض ارکان   کی جانب سےناراضگی کا اظہار کیا   جس کے بعد  پیپلز پارٹی کے رہنما  آغا سراج درانی ، منظور وسان  اور متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی  ارکان نے مشاورت کے بعد ذوالفقار مرزا کا نام  قرار داد کے متن سےنکال  دیا گیا۔
تاہم مشاورت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کے   متن میں صدر آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے خلاف بیا ن دینے  والے کی مذمت    اور دونوں رہنماوں کا بھر پور ساتھ دینے کا اظہار کیا گیا ہے ۔
پی پی رہنما و صو بائی  وزیر خوراک  پیر قادر مگسی نے کہا ہے کہ قرارداد میں ذوالفقار مرزا کا نام شامل کرنے پر ہماری جماعت میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے جب کہ آج  پیپلز پارٹی کا تقسیم ہونے کا بھی خدشہ تھا

0 comments:

Post a Comment