کراچی:سولجربازارمیں20دکانیں خاکستر ~ The News Time

Saturday, 12 November 2011

کراچی:سولجربازارمیں20دکانیں خاکستر


کراچی : تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کے سولجر بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20دکانیں جل گئی ہیں۔
نمائندےکے کہنا ہے کہ سولجر بازار نمبر تین کے ایک بلاک جس میں بڑی تعداد پلاسٹک کے دکانوں پر مشتمل ہے آگ بھڑکنے کے سبب 10دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ 10دکانوں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
فائر بریگیڈ کی 8گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، آگ کی شدت بالائی منزل کو بھی متاثر کررہی ہے، دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کو بازار کے چوکیدار نے بتایا کہ متاثرہ پلاسٹک کی دکانوں میں کیمیکلز ہونے کی وجہ سے آتشزدگی پر قابو پانے کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment