اسکردو : بلتستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی،،جس سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کئی علاقوں کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
دیوسائی میں پہلی برف باری کے بعد تحصیل گلتری کے 35 دیہات کا اگلے 7 ماہ کے لیے سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ اسکردو اور گردونواح کے ملحقہ پہاڑوں پر برف باری سے بالائی علاقے ستق چن اور شغرتھنگ کے راستے بھی بند ہوگئے۔
ادھر سب ڈویژن شگر کے بالائی علاقوں برالدو اور باشہ میں بھی برف باری کے ساتھ ہی سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے ۔
دیو سائی میں برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور انہیں ایندھن کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
ہرسال نومبر میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی بلتستان کے تقریبا 55 بالائی علاقوں کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے جس سے ان علاقوں میں ساڑھے 3 ہزار گھرانے 4 سے 7 ماہ کے لیے محصور ہوجاتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment