ایران: فوجی مرکزمیں دھماکا،17ہلاک ~ The News Time

Saturday, 12 November 2011

ایران: فوجی مرکزمیں دھماکا،17ہلاک


تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک فوجی مرکز کے اسلحہ خانہ میں ہونے والے شدید دھماکے میں پاسداران انقلاب کے17 فوجی ہلاک اور16 زخمی ہوگئے۔
دھماکا تہران سے 45 کلومیٹر دور مغرب میں شہریار کے علاقے میں فوجی اڈے پر اسلحہ کی منتقلی کے دوران ہوا،دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے کئی میل دور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ اسلحہ ڈپو میں دو گھنٹے بعد بھی آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ایران کے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ فوجی اسلحے کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی۔
دھماکے میں ہلاک ہونے کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جاتے رہے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے پہلے مرنے والوں کی تعداد 27 بتائی لیکن بعد میں اسے 17 ظاہر کیا۔
اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ کے مطابق اسلحہ ڈپو کا ایک بڑا حصہ دھماکے تباہ ہوگیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment