اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقار مزا نے جو کچھ کیا وہ ان کا ذاتی اقدام ہے، میرا دورہ لندن نجی اور پہلے سے طے تھا لیکن پارٹی کے طلب کرنے پر فوری واپس آیا۔
انہوںنے کہا کہ مجھے پارٹی نے ممبر بنایا ہے اور عزت دی ہے، پارٹی چاہے تو وزارت واپس لے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایک اتحادی ہیں اور ان کے تعلقات قائم رہیں گے۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن بھی ذوالفقار مزا کے ہمراہ لندن پہنچے تھے تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاج کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں فوری طور پر وطن واپس طلب کیا تھا جس کے بعد وہ آج صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment