پہلی ترجیح لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ~ The News Time

Friday 18 November 2011

پہلی ترجیح لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی


پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ میرے پہلی ترجیح لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔
جمعے کو دیگر ججز کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ بار روم کے دورے کے موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دوست محمد خان نے کہا کہ انصاف  کی بروقت فراہمی کے لیے صوبے بھر میں گشتی عدالتیں قائم کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ 70 فیصد مقدمات میں تاخیر پٹواریوں کی وجہ سے ہوتی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے پارلیمانی کمیٹی اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے جسٹس دوست محمد خان کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

0 comments:

Post a Comment