کراچی رینجرز آپریشن کے دوران خود کش دھماکا ~ The News Time

Friday 18 November 2011

کراچی رینجرز آپریشن کے دوران خود کش دھماکا


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستان جوہر رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص نے کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں جمعے کو مبینہ خود کش حملہ آور نے رینجرز کا گھیرا تنگ ہونے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خود کو دھماکے سے اڑانے والا شخص غیر ملکی تھا۔
سپریٹنڈنٹ پولیس چوہدری اسد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت معید کے نام سے ہوئی ہے، بظاہر اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ  مذکورہ شخص کی اپنی بیوی سے علحیدگی  ہو چکی تھی اور اس کی سابقہ بیوی بچوں کو ملانے کیلئے اس کے پاس چھوڑ کرگئی تھی ۔
رینجرز ذرائع کے مطابق متعلقہ خاتون اور بچوں کو رینجرز نے تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment