گلستان جوہر میں خود کو دستی بم سے اڑانے والے معید عبدالسلام الیمنی القاعدہ کے آپریشنل ہیڈ تھے ~ The News Time

Friday 18 November 2011

گلستان جوہر میں خود کو دستی بم سے اڑانے والے معید عبدالسلام الیمنی القاعدہ کے آپریشنل ہیڈ تھے


کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خود کو دستی بم سے اڑانے والے معید عبدالسلام الیمنی القاعدہ کے آپریشنل ہیڈ تھے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ کے آپریشنل ہیڈ معید عبدالسلام الیمنی 15 روز قبل یہاں آئے تھے۔
دوسری جانب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معید عبدالسلام نے خود ہنڈ گرنیڈ سے اڑایا تھا جس کی وجہ سے ان کے پیٹ اور ران کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ ان کے جسم پر کسی گولی کا نشان نہیں تھا۔
یادرہے کہ جمعے کے روز گلستان جوہر بلاک 13 میں رینجرز آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور معید نے رینجرز کا گھیرا تنگ ہونے پر خود کو دھماکے سے اڑا تھا۔

0 comments:

Post a Comment