’مرزا کے ثبوت ناقابل اعتبار‘ ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

’مرزا کے ثبوت ناقابل اعتبار‘


لندن:  اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی طرف سے ڈاکٹر عمران قتل کیس میں واضح اور قابل اعتبار ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
اسکا ٹ لینڈ یارڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی طرف سے ڈاکٹر عمران قتل کیس میں کوئی اہم ثبوت فراہم نہیں کیا گیا جو چیزیں دی گئیں ہیں ان میں کچھ فون کالز کا ریکارڈ اور میٹنگ مینٹس ہیں جو جیلوں میں بند لوگوں سے متعلق ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جب ذوالفقار مرزا سے ان ثبوت کے حصول کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ثبوت اپنے ذرائع سے خریدے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فراہم کردہ ثبوت کریڈیبل نہیں جس کی وجہ سے انہیں اہمیت نہیں دی جا رہی۔
اس سے پہلے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ ڈاکٹر عمران فارق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اینٹی ٹیررسٹ اسکاڈ کے یو این این آٓفیسرز سے ملاقات کی تھی۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ وہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے عہدیداروں سے ہونے والی ملاقات سے پوری طرح مطمئن ہیں اس وجہ سے میں نے لندن میں اپنے قیام میں 2 ہفتوں کی توسیع کر دی ہے کیوں کہ میں اس کیس کو حتمی نتائج تک پہنچانا چاہتاہوں۔
دوسری جانب لارڈ نذیر نے بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سے مرزا کی ملاقات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment