لندن میں مرزا کو مزاحمت کا سامنا ~ The News Time

Thursday 17 November 2011

لندن میں مرزا کو مزاحمت کا سامنا


لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ثبوت لے لندن جانے والے سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو دوران خطاب دوسری بار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
 نمائندے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب سے قبل چند طالب علموں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
انہوں نے استفسار کیا کہ وہ صرف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ثبوت لے کر لندن کیوں آئے ہیں ، کیا صدر آصف علی زرداری پر کرپشن کے الزامات نہیں؟۔
سندھ کے سابق وزیرداخلہ نے شرکاء کو جواب دینا شروع کیا تو انہوں نے کھڑے ہو کراحتجاج شروع کردیا اور بی بی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زند ہیں کہ نعرے لگانے لگے۔
تقریب میں ہنگامہ آرائی کرنے والے طالب علموں کو منتظمین نے نشتوں پر بیٹھنے پر اصرار کیا تاہم ماحول مزید تلخ ہونے پر نعرے لگانے والوں کو تقریب سے باہر نکال دیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہنگامہ آرئی ایم کیو ایم کے کارکنان نے کی لیکن وہ  بھاگنے والے نہیں، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment