بھارت سےتجارتی تعلقات بڑھاسکتےہیں ~ The News Time

Wednesday, 26 October 2011

بھارت سےتجارتی تعلقات بڑھاسکتےہیں


انقرہ : پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے تجارتی تعلقات بڑھاسکتا ہے۔
انقرہ میں ترکی کے سابق صدر سلمان ڈیمرل سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مصیبت کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں۔
میاں محمد نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment