ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کا نوٹس ~ The News Time

Wednesday, 26 October 2011

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کا نوٹس


اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ریلویز اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیے ہیں۔
چیف جسٹس کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے معاملے کی وضاحت عدالت میں آکرکریں۔
مقدمے کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل 2رکنی بینچ 28 اکتوبر کو کرے گا۔
واضح رہے کہ ریلوے کے ملازمین مختلف شہروں میں تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کے باعث احتجاج کر رہے ہیں اور گزشتہ روز لاہور میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم 5 ہزار روپے پنشن کے حصول کے ليے 2 ماہ سے دھکے کھانے کے بعد بنک کے باہر زندگی کی بازی ہار گيا تھا۔

0 comments:

Post a Comment