افغانستان میں دھماکہ، 6 شہری ہلاک ~ The News Time

Saturday, 12 November 2011

افغانستان میں دھماکہ، 6 شہری ہلاک


کابل : مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 6 افغان شہری مارے گئے۔
مشرقی صوبے لغمان کے حکومتی ترجمان فیضان اللہ پٹھان ضلع علی نگر میں سڑک کنارے نصب سے شہریوں کی گاڑی جا ٹکرائی جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس دھماکے کی تصدیق کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی کی تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تعداد 4 بتائی ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ لغمان ان علاقوں میں شامل ہے جن کا سیکیورٹی کنٹرول نیٹو نے افغان فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔
دوسری جانب مغربی افغان شہر ہرات میں بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکار اور 2 عام شہری زخمی ہوگئے۔

0 comments:

Post a Comment