گوگل کاٹوئیٹراکاﺅنٹ پر10 قیمتی فونزدینےکا اعلان ~ The News Time

Saturday, 12 November 2011

گوگل کاٹوئیٹراکاﺅنٹ پر10 قیمتی فونزدینےکا اعلان


نیویارک : دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ کے فالورز کو 10 نئے گلیکسی نیکسز موبائل فونز دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ان افراد کے لئے سنہرا موقع ہے جو یہ قیمتی فون خریدنے کا سوچ نہیں سکتے۔
10 روزہ مقابلے کے دوران گوگل کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ مٰں مختلف آسان سوالات مخصوص اوقات میں پوچھے جائیں گے جس کا جواب دینے کے بعد خوش قسمت افراد کا انتخاب گوگل کا پینیل کرے گا۔
اس مقابلے میں دنیا کے بیشتر ممالک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں اور اس کے لئے کوئی شرط بھی نہیں بس جواب انگریزی مین ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق جواب ٹوئیٹر کی طے کردہ حد 140 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اگر آپ بھی اس میں حصہ لینا چاہئے تو ٹوئیٹر اکاﺅنٹ @googlenexus پر جاکر مزید تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment