ایران کےجوہری تنصیبات پرحملہ خطرناک ہوگ ~ The News Time

Thursday, 10 November 2011

ایران کےجوہری تنصیبات پرحملہ خطرناک ہوگ

تہران: ایران کے مذہبی رہنما خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ خطرناک ہوگا اس لیے اسرائیل ایٹمی  اثاثوں پرحملے کا خیال دل سے نکال دے۔
 سرکاری ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگرا مریکا ،اسرائیل یا اس کے اتحادیوں نے تہران پر حملہ کیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں  اسرائیل کو  مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرہم کو دیوارسے لگانے کی کوشش کی گئی تو ہم  اینٹ کا جواب پتھر کی صورت میں  دیں گے ۔
آیت اللہ خامنہ ای نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  ایران کسی بھی ملک کی سرحدی حدود  کے اندر دخل اندازی نہیں کرتا لیکن اگر ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو ایرانی فوج منہ توڑ جواب دئے گی جس کے لیے بہرحال  اسرائیل کو اپنے اتحادیوں سمیت تیار رہنا ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment