شربرادران نے کامیڈی شو پیش کیا، بابراعوان ~ The News Time

Friday, 28 October 2011

شربرادران نے کامیڈی شو پیش کیا، بابراعوان


اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہےکہ آج لاہور میں شربرادران نے کامیڈی شوپیش کیا، چند میٹر کے شو کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ پر قبضہ کیا گیا۔
پاکستان کے دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی سیاسی اداکار صدر کے عہدے کے خلاف  فیصلہ نہیں کرے گا، پنجاب حکومت ناکامیوں پر پردہ ڈالنےکےلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج شہباز شریف نے اپنی تقریر میں بازاری زبان استعمال کرکے شریف سے شر تک کا سفر پورا کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان شربرادران کی بیان بازی پر مشتعل نہ ہوں بلکہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ان کاکہناتھاکہ آج کے معرکے کا اختتام جدہ میں ہوگا، شریف برادران کے پیٹ میں درد اور جمہوریت کا سفرجاری رہےگا۔

0 comments:

Post a Comment