امریکامیں خوراک کی قلت سےانقلاب،پیشن گوئی ~ The News Time

Friday, 28 October 2011

امریکامیں خوراک کی قلت سےانقلاب،پیشن گوئی


نیویارک : دنیامیں پیشن گوئیوں کا سلسلہ توکافی پرانہ ہےمگر روس کے ٹکڑے ہو جانے کی ٹھیک ٹھیک پیشن گوئی کرنے والے جیرالڈ سیلینٹی نے کہا ہےکہ امریکا آئندہ خوارک کی قلت کا شکار ہوکر فسادات اور پھر انقلاب  کا شکار ہوجائے گا۔
 ٹرینڈ  ریسرچ انسٹیٹویٹ  کے   سربراہ نے جیرالڈ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری  کردہ آرٹیکل میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 2012 ء میں امریکا ترقی پذیر ملک میں تبدیل ہوجائے گا۔
جیرالڈ نے بتایاکہ امریکا میں خوراک کےحصول  کےلیے فسادات اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج2012 میں شروع ہوکر اپنی انتہا پر پہنچ چکا ہوگا۔
ٹرینڈ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سربراہ جن کے بارے میں امریکی اخبار کہہ چکا ہے کہ اگر  نوسٹر اڈیمس زندہ ہوتا تو اسے اپنی پیشن گوئیوں کےحوالے سے جیرالڈ سے سخت مقابلہ کرنا پڑتا، جنہوں نے1997ء کے ایشیائی کرنسی بحران ،2008ء کے  امریکا کے قرضوں کے بحران سے بینکوں کا دیوالیہ اور ڈالر کی قدر گرنے کے حوالے سے درست پیشن گوئیاں کیں تھیں۔
اپنے آرٹیکل میں انہوں نے امریکا کا ایسا نقشہ بیاں کیا  جس میں عوام غربت کے سبب خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور  ہوجائے گی،لوگ موجودہ صورتحال میں ٹیکس ادائیگی سے فرار ہوجائیں گے۔
انہون نے منظر کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ  امریکا میں لوگ ٹیکس ادائیگی سے فرار اس لیےکریں گے کیونکہ ان کے پاس  بچوں کےاسکول فیس ادا کرنے  کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی ہوگی جب کہ جرائم اپنی انتہا پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ارمریکا  دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عوام کے تین ارب ڈالر  سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے جب کہ اسے ملکی سطح پر اپنے بجٹ کے حوالے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment